پبی (مانند نیوز) سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن عبدلباسط اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ھدایت پر ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان نے ضلع نوشہرہ میں پری مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دریا کابل کے کنارے واٹر ریسکیو پوانٹ کا دورہ کیاسینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی ھدایت پر ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین نے ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان کو پری مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی عملی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلن اگاہ کیا اور نوشہرہ میں گزشتہ چند روز سے جاری بارش کی صورت میں دریا کابل کے بھڑتے کیوسک بہاو کے بارے میں معلومات فراہم کی ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان نے ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین کو ظلع نوشہرہ میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنے کے احکامات جاری کئے اور مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ سیلابی صورت حال کے حوالے سے بہت حساس علاقہ ہے اور اسی لئے ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اپنی تمام تر سہولیات کو بروکار لاتے ہوئے ہر قسم کی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے لئے تیار اور چوکنا رہنے چاہیے اسی لئے روز مرہ کی بنیاد پر مؤک ایکسرسائیزز کے ا?تمام کو یقینی بنائیں۔