مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول اوسیک, اور گورنمنٹ مڈل سکول جنجریت کا دورہ کیا۔ اے اے سی نے سٹاف کی حاضری,سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کیلئے دستیاب سہولیات اور صفائی کا معائنہ کیا۔اے اے سی نے طلباء اور اساتذہ کو درپیش مسئلے مسائل دریافت کئے۔ اور مسائل کی حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اے اے سی نے سکولوں میں صفائی اور تعلیم کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔