ملاکنڈ(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی اور پبلک کی طرف سے موصول ہونے والے شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے خار سب ڈویژن میں متعدد پٹرول پمپس کا معائینہ کیا۔ چیکنگ کے دوران اے سی خار نے تمام پٹرول پمپس کے گیجز، اوگرا کی طرف سے اپڈیٹڈ نوٹیفائیڈ ریٹس فی لیٹر قیمت، کوالٹی وغیرہ کا ازخود مشاہدہ کیا۔ پٹرول پمپس مالکان پر واضح کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرنا، پٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کرنا، پٹرولیم مصنوعات کے معیار میں ملاوٹ کرنا اورانکے میں مقدار کمی لانا قانوناً جرم ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کرنے کی صورت میں ملوث پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے