مالاکنڈ (مانند نیوز) دیرپائین کے سب ڈویژن ثمرباغ میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، 6 نانبائیوں کو بھاری جرمانہ جبکہ ایک دکان کو سیل کرکے مالک کو حوالات میں بند کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد سہیل نے پرنٹ میڈیا کے ذریعے خبریں اور عوامی شکایات موصول ہونے پر ثمرباغ بازار میں موجود نانبائی کے دوکانوں کا معائنہ کیا۔ دوران چیکینگ 6 نانبائیوں کو کم وزن اور زیادہ قیمت پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک دوکان سیل کرکے مالک کو حوالات میں بند کیا۔ اس کے علاوہ بیکری شاپ کی صفائی ستھرائی، قیمت اور ذاید المیعاد اشیاء کے موجودگی کے حوالے سے چیکنگ کے دوران مشتاق بیکری نزد ثمرباغ اڈہ، کو ناقص صفائی پر بروقت جرمانہ کیا گیا اور ساتھ ہی صفائی یقینی بنانے کیلئے سخت وارننگ دی گی۔ ہوٹلز کو برائے صفائی چیک کر کے عزیز ہوٹل بلمقابل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ثمرباغ کو ناقص صفائی ہونے پر بروقت جرمانہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے