بٹ خیلہ (مانندنیوز) جماعت اسلامی ملاکنڈ جنرل الیکشن کیلئے آئندہ ہفتے اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی کارکنان کی رائے اور مقا می نظم کی مشاورت سے ضلع ملاکنڈ کی واحد قومی اور دو صوبائی نشستوں کے امیدواروں کی نامزدگی کو حتمی شکل دی جاچکی ہے ناموں کا باقاعدہ اعلان صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم کریں گے ضلعی امیر شہاب حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی پارٹی اور سطح پر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی انھوں نے کہا کہ ناقابل برداشت مہنگائی معاشی وسیاسی بحران ور غیر یقینی صورت حال کی اصل ذمہ دار تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں یہ تمام آزمودہ کھوٹے سکے ہیں اسلئے ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات جماعت اسلامی کے موافق ہیں کیونکہ عوام کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں جماعت کی دیانتداربا صلا حیت قیادت ہی ملک وقوم کو ترقی وخو شحالی سے ہمکنار کر نے کی اہلیت رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دستک مہم شروع کی ہے اور ویلج کونسل کی سطح پر کارکنان کوفعال و منظم کرنے کیلئے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے