درگئی(مانند نیوز) درگئی بارایسوسی ایشن کاجنرل باڈی اجلاس زیرصدارت صدرفضل احمدخان ایڈوکیٹ منعقدہوا۔جس میں امریکی جیل میں قیدڈاکٹرعافیہ صدیقی کی فوری رہائی،درگئی بارایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب،کارپارکنگ کاانتظام،بارایسوسی ایشن کے وکالت نامے،ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور مختلف قراردادیں متفقہ طورپرمنظورہوئی،اجلاس کاآغازتلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی،اجلاس میں درگئی بارایسوسی ایشن کے جونئیروسینئروکلاء نے سیرحاصل گفتگوکی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدردرگئی بارایسوسی ایشن فضل احمدخان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری نسیم اللہ خان ایڈوکیٹ،ممتازقانو ن دان غفارگل ایڈوکیٹ،شیرین خان ایڈوکیٹ،حامدعلی ایڈوکیٹ،خالدخان ایڈوکیٹ،فضل تواب خان ایڈوکیٹ،جاسم علی خان ایڈوکیٹ،صفدرعباس خان ایڈوکیٹ اوردیگروکلاء نے حکومت سے پزورمطالبہ کیاکہ امریکی جیل میں قیدپاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی فوری رہائی کیلئے حکومتی سطح پراقدامات اٹھائے جائیں نیزایک مہذب معاشرہ کہلانے والے ملک امریکہ میں اسکے خلاف جانبداری پر مبنی یکطرفہ کاروائی جوکہ قانون کے مسلمہ اصولوں کے عین منافی مقدمہ کاسماعت ہونے اوراسکوغیرقانونی طورپر86سال کی سزاسنانے کی پرزورمذمت کی،اوراس وقت کے حکمرانوں کو کے غلط فیصلوں کی بھی مذمت کی اوراس سلسلے میں حکومت پاکستان کے لاپرواہیوں پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا،درگئی بارایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سنیٹرمشتاق احمدخان کے فردواحدکے طورپرڈاکٹرعافیہ صدیقی کے رہائی اورانکی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے تاریخی کرداراداکرنے اورانکے تمام ترکاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکے دلیرانہ کرداراورانسان دوستی کوتاریخ کے سنہرے الفاظ میں لکھاجائیگا،اجلاس میں متفقہ طورپرقراردادیں پاس ہوئی جن میں حکومت وقت سے پرزورمطالبہ کیاگیاکہ حکومتی سطح پرڈاکٹرعافیہ صدیقی کے رہائی کیلئے آوازاٹھائیں جبکہ پاکستان بارکونسل اورصوبائی بارکونسل خیبرپختونخواسے بھی مطالبہ کیاوہ بھی پاکستانی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملہ پرخصوصی اجلاس طلب کرکے حکومت پاکستان سے بذریعہ وزارت خارجہ اورانٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے ذریعے اس کے رہائی کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھانے کامطالبہ کریں،نیزڈاکٹرعافیہ صدیقی کی جانبداری پرمبنی 86سال امریکی قیدکی سزاکوبھی درگئی بارایسوسی ایشن نے مکمل طورپرمستردکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے