باجوڑ (مانند نیوز)پولیس عوام ساتھ ساتھ پالیسی کے تحت چار روکنی چور گروہ گرفتار۔ وارداتوں میں استعمال کرنے والے الات برآمد۔ مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے قیادت میں ضلعی پولیس جوانوں کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ اتمان خیل پولیس ٹیم نے ایک چور گروہ کو گرفتار کیا جب وہ ایک کنویں سے پانی کے موٹر چوری کررہا تھا۔ تالہ تھوڑنے کے اواز سن کر مستغیث اپنے گھر سے باہر نکلا تو چور گروہ دیکھنے پر انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او سہیل سالار بمعہ نفری فورآ جائے وقوعہ پہنج کر نہایت مہارت سے چور گروہ کو قابو کرکے گرفتار کیا۔ جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے مختلف آلات بھی برآمد کر لی گئی۔ چار روکنی گروہ کیخلاف تھانہ اتمانخیل میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا ہیں۔ جن سے اب علاقے میں کی گئی دیگر وارداتوں میں سرقہ شدہ سامان سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد مذکورہ گروہ سے سرقہ شدہ سامان برآمد کیا جانیگا۔