دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر خودساختہ قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ھیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج واڑی کے طلباء نے نانبائیوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر آفس واڑی کو شکایت پیش کی تھی کہ سب ڈویژن واڑی کے تمام نانبائی کم وزن کی روٹی غیر قانونی طور پر تیس روپیہ پر فروخت کررہے ھیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بخت جھان نے نانبائیوں کی دکانیں چیک کیں جہاں کم وزن کی روٹی کو موقع پر پایا گیا اور ملزمان کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔