پشاور (مانند نیوز )طورو میں بجلی کا طویل بریک ڈائون روز کا معمول بن گیا عوام نے نوشہرہ پشاور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کرکے گرڈ اسٹیشن کے گھیرائو کی دھمکی دیدی اگر فوری طورپر غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیاگیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ایکسین مردان اور پیسکو حکام پر ہوگی علاقے کے عوامی وسماجی حلقوں اور بلدیاتی نمائندے سماجی کارکن جہانگیر طورو کے مطابق کہ ایکسین اور پیسکو کے دیگر متعلقہ حکام سے فون اور واٹس ایپ پر بار بار رابطے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن عوامی ٹیکس کے ذریعے بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے فون اٹینڈ کرنے کی زحمت تک نہیں کرتے طورو اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی عرصہ سے روزانہ دس گھنٹے سے زائد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے معمولی فالٹ پر بھی گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں بجلی نہ ہونے کے باوجود عوام کو ہر ماہ بھاری بھر کم بجلی بلز بھیجے جاتے ہیں اسکے باوجود بجلی کا طویل بریک ڈائون روز کا معمول بن گیا ہے شدید گرمی میں روزانہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں شدید گرمی کے موسم کے دوران بجلی کی طویل بریک ڈائون کی وجہ سے بچے ٗبوڑھے ٗخواتین ٗمعمر افراد بالخصوص مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی کی طویل بریک ڈائون کی وجہ سے مسجد اور گھروں میں پانی ناپید ہو گیا ہے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ے طورو کے بلدیاتی نمائندوں ٗعوامی وسماجی حلقوں اور سماجی کارکن جہانگیر طورو نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کا مسئلہ جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو طورو کے ہزاروں عوام نہ صرف مردان گرڈ اسٹیشن کا گھیرائو کریں گے بلکہ حالات کی تمام تر ذمہ داری ایکسین مردان اور پیسکو کے دیگر حکام پر عائد ہوگی بلدیاتی نمائندے سماجی کارکن جہانگیر طورو نے اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پیسکو عارف سدوزئی سے فوری طورپر متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عوام نوشہرہ پشاور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلا ک کرنے سمیت گرڈ سٹیشن کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہوں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے