اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالا جیل بھیج دیا۔صندل خٹک کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے 12 جون کو اسلام آباد کی عدالت سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ قبل از گرفتاری کی ضمانت کروانے کے لیے وہاں پہنچی تھیں۔جج اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔آج صندل خٹک کا جوڈیشل ریمانڈ لینے کے لیے ایف آئی اے نے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ان کے خلاف ایف آئی اے کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست قبول کی، جس کے بعد ٹک ٹاکر کو اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے