بٹ خیلہ(مانند نیوز)انٹی کرپشن ملاکنڈ نے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد سینئر سول جج کے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر انٹی کرپشن کے حوالے کردیا، عمران خان کے ساتھ تھے ہے اور رہینگے، شکیل احمد کا میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن ملاکنڈ نے سابق صوبائی وزیر شکیل احمف کو چکدرہ چھاؤنی جلاؤ گھیراؤ میں تیمرگرہ جیل سے رہا ہونے کے فوری بعد حراست میں لے کر لیوی پوسٹ ملاکنڈ پہنچایا، انٹی کرپشن نے مقامی شہری گل زمین کی تحریری درخواست پر سابق صوبائی وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے شہری نے شکیل احمد پر الزام لگایاہے کہ انہوں نے ڈی ایچ او افس ملاکنڈ عملہ کی ملی بھگت سے دیگر مستحقین کی حق تلفی کرکے من پسند لوگوں کو بھرتی کیا ہے انٹی کرپشن اہلکاروں نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے مزید تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، سینئر سول جج نے وکلاء کے بحث اور دلائل کے بعد ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر انٹی کرپشن کے حوالے کردیا، احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ان پر کوئی پریشر نہیں اگر پریشر بھی ہو تو بحیثیت پختون وہ عمران خان کا ساتھی چھوڑنے والے نہیں، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چلانے پر 24 کروڑ عوام کا حق ہے چند مخصوص لوگوں کو عوام پر اقتدار کا کوئی حق نہیں موجودہ حکومت جتینے بھی کیس بناتے ہیں ہم دوبارہ گرفتاری کےلئے بھی تیارہیں شکیل احمد نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوں نے 65 سالوں سے قوم کو یرغمال اور غلام بنایا ہےقوم مذید غلام بننے کو تیار نہیں ہیں حکومت الیکشن کا اعلان کریں تو پتہ چلا جائےگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ لوگ چھوڑتےہیں جومفاد پرست ہے اور انکے دل اور اعصاب کمزور ہیں انشاءاللہ اس ملک میں تاریکی کا دور ختم ہونے والاہےاورملک میں حقیقی ازادی اور حقیقی جمہوریت بحال ہونے والاہےملک میں بربریت کا نظام مذید نہیں چل سکتا تحریک انصاف منظم ہے اور پارٹی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے یہ مشکل وقت جلد گزر جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے