سوات(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنے کے لیے فارغ اوقات میں کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کھیلوں کے میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر سید وشریف میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں 34 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈیل جیتنے والے سوات کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شاہ خان کو نقد انعام اور شیلڈ دینے کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر شکیل احمد، ٹیبل ٹینس کوچ اظہر احمد کے علاوہ سماجی شخصیت شرافت علی خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو جدید سائنسی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے بہتر مواقع بھی فراہم کرنے کے لیے کاشاں ہے۔ انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شاہ خان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور شیلڈ دیے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے