ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پیرامیڈیکس نے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا,مطالبات کی منظورہ تک پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی کریں گئے, ملازمین کے حقوق پر کوئی لچک نہیں دیکھائیں گئے,کنٹرولر میڈیکل فیکلٹی کے پی کے میں ڈاکٹر کی غیر قانونی تعیناتی کی مزمت کرتے ہیں۔حاجی لقمان گل اورکزئی۔تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کا اہم اجلاس ڈی ایچ او آفس میں صدر حاجی لقمان گل اورکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع بھر سے عہدیداروں اور پیرامیڈیکس نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلے کیے گئے کہ آئی ایچ پی ٹیکنیشن اور ای پی آئی کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں پیرامیڈیکس 19 جون سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گئے اس کے علاؤہ پندرہ جون سے ڈی ایچ کیو دفتر کے سامنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا جائے گا اس کے علاؤہ دیگر حقوق پر بھی کسی قسم کی لچک نہیں دیکھائیں جائے گی۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی اور جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنگو کے تمام پیرامیڈیکس اپنے حقوق کے لیے متحد اور یک جان ہیں اور ہم اپنے جائز مطالبات کی منظورہ تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گئے۔انہوں نے کہا کنٹرولر میڈیکل فیکلٹی خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کی غیر قانونی تعیناتی پر شدید تحفظات ہیں۔جنہیں دور کیا جائے۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی اور جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان نے واضح کیا کہ احتجاج اور دھرنے کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے