پبی (مانند نیوز ) اکبرپورہ بازار میں موبائل شاپ سے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والا ماسٹر مائنڈ اپنے افغانی ساتھی سمیت گرفتار۔ملزمان لاکھوں کے موبائل فونز، 03 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا اعتراف جرم۔نشاندہی پر مالسمروقہ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیا 07-06-2023 کو طالب خان ساکن اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ اکبرپورہ بازار میں میری موبائل شاپ ہے۔شاپ میں موجود تھا کہ موٹرسائیکل پر 03 نقاب پوش ملزمان آئے اور اسلحہ کی نوک پر 51 عدد قیمتی موبائل فونز،03 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،جاتے ہوئے بازار میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے دن دیہاڑے ڈکیتی کے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گلشید خان DSP پبی کی سربراہی میں جمشید خان SHO اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اور CCTV فوٹیج سے تکنیکی بنیادوں پر تفتتیش کا آغاز کیا۔تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کی بدولت ایک ہفتے کے دوران ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ملزمان اقرار ولد امداد ساکن افغانستان حال پھندو اور آفاق ولد عزیز اللہ ساکن ترخہ اکبرپورہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئینشاندہی پر نقدی، موبائل فونز، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انجمن تاجران اکبرپورہ اور اہل علاقہ نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس ڈکیتی کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے محدود وسائل اور نامساعدہ حالات کو آڑے نہیں آنے دیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے