پشاور(مانند نیوز ) غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا ہے کہ ترقیاتی اور تحصیل بجٹ کیلئے ہر فرد مجاز ہے کہ وہ عوامی منصوبے پیش اور اخراجات کی تفصیل طلب کریں عوامی مشاورت سے بنائے گئے بجٹ پائیدار اور علاقہ میں ترقی کا ضامن اور خودمختاری کی طرف مثبت قدم ثابت ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں غیرسرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سی پی ڈی آئی اور انڈویجول لینڈ کے تعاون سے ایک روزہ پری بجٹ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا مشاورتی اجلاس میں منتخب نمائندوں،سول سائٹی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، معذور افراد،مذہبی اقلیتی نمائندگان سمیت خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل میں زیادہ شفافیت اور عوامی رائے شامل کر نا اور بلدیاتی حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کر تحصیل کے ترقیاتی ایجنڈا پرسیر حاصل بحث کرنا تھا۔ جس سے بلدیاتی سطح پر بجٹ سازی کے عمل کو جامع اورشفاف بنانے میں مدد ملے گی۔اور یہ بجٹ سازی کے عمل میں عوامی شرکت کی روایت کو مضبوط کرے گا،گوہر ایوب نے کہا کہ معذور افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ان کو خود مختار بنانے میں ایک ایسے ماحول کا کردار کلیدی ہے جو رکاوٹوں سے پاک ہو، یہ مقصد تب تک حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک ان کی آواز کو مرکزی دھارے اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہ کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معذور افراد کے لیے کام کے ماحول کو بہتر بنانا اور قانون و پالیسی کے ایسے ماحول کو تشکیل دینا ہے جو انسانی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو فروغ دینا ہے،انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے ترقیاتی مختص فنڈز کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے نیز اقلیتوں کے لئے مختص فنڈز کو پبلک کیا جائے تاکہ انکے مسائل حل ہو سکیں