پشاور(مانند نیوز )خیبر پختو نخوا کے معروف صنعتکار وسینیٹر دلاور خان نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کے مسائل کو سینٹ فورم پر اٹھائے گا اور ان کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ خان قلعہ مردان میں دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری سیدفدا محمد کی قیادت میں وفد ملاقات کے دوران کیا، وفد میں صدرعمیر خان اتوزئی،سنئیر نائب صدروسیم عباس ، نائب صدراول پیر سیلمان، نائب صدر دوئم ناصر خان امازائی،جائنٹ سیکرٹری عابد علی یوسفزئی، فنانس سیکرٹری ملک عتیق اللہ اور دیگر عہدیداران شامل تھے، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عاقل انصاری بھی موجود تھے،وفد نے سینیٹر دلاور خان کو ریئل اسٹیٹ شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبے سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اگر اس شعبے کی مشکلات کم نہ کی گئیں تو ملک میں بے روزگاری کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شعبے کے مسائل کو حل کرنے کی طرف فوری توجہ دے تا کہ یہ شعبہ بہتر ترقی کر سکے اور معیشت کو مضبوط کرنے میں مزید فعال کردار ادا کر سکے۔ وفد نے کہا کہ تعمیراتی صنعت معیشت کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے تاہم حکومت نے نئے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے اس شعبے کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی اور معیشت مزید مشکلا ت کا شکار ہو گی۔ سینیٹر دلاور خان نے دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے وفد کو یقین دلایا کہ بطور سینیٹر ان کے مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھائے گا اور ان کے حل کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے