پشاور (مانند نیوز) تفصیلات کے مطابق، معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے تحصیلداران اور نائب تحصیلداران کی تعیناتی میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائے گی جبکہ کوئی بھی تعیناتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحصیلداران اور نائب تحصیلداران کو مدعو کیا گیا جن سے ان کی نئی تعیناتی کے بارے میں رائے لی گئی. جس کا بنیادی مقصد محکمہ مال کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لانی ہے. اجلاس میں نئے بھرتی ہونے والے 17 تحصیلداران اور 36 نائب تحصیلداران شریک ہوئے جنہوں نے اپنے تعیناتی کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کیا. گزشتہ ایک ماہ سے پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کے تحت سیلیکٹ ہونے والے تحصیلداران اور نائب تحصیلداران اپنی تعیناتی کے انتظار میں ہیں. اجلاس میں سیکرٹری 1 بورڈ آف ریونیو اور اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹبلشمنٹ بورڈ آف ریونیو نے بھی شرکت کی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے