اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو سختی سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کلر کہار پر بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں۔ سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹر وے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں اور ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورے اترتے ہیں۔ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرکے ہی سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس دردناک حادثے میں ان سے بچھڑ گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں موٹر وے پر مسافر بس کے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریبا ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے