پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد صوبے کے سات اضلاع میں آج (پیرسے) پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ انسداد پولیو مہم پشاور، نوشہرہ، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں شروع کی جائے گی۔حکام کے مطابق پشاور، ہنگو، جنوبی وزیرستان کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 22لاکھ 12ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکی ویکسین دی جائے گی۔انسداد پولیو حکام کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 7ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم کے لئے آٹھ ہزار 441 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں سات ہزار721 موبائل،542 فکسڈ اور 478 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ٹیموں کی نگرانی کیلئے دو ہزار 83 ایریا انچارج اور سیکورٹی کیلئے 14ہزار926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے