اورکزئی(مانند نیوز) کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا اورکزئی میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری میں عام سائلین پر پابندی، ڈپٹی کمشنر نے صرف انتظامیہ کے من پسند مشران کو مدعو کیا تھا، عوامی حلقوں کا شدید رد عمل کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر کوہاٹ محمد علی شاہ نے اپر اورکزئی غلجو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اورکزئی انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی سمیت دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر اورکزئی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دفاتر کو ضلع ہنگو اورکزئی ہیڈ کوارٹر سے اپر اور لوئر اورکزئی میں منتقل کئے جائیں تاکہ یہاں کے عوام علاقے کی سطح پر تمام دفاتر کی سہولت میسر ہو۔ دوسری جانب اورکزئی میں کمشنر کوہاٹ کی کھلی کچہری میں ضلعی انتظامیہ نے من پسند افراد کو مدعوں کیا تھا تاہم عام شہریوں کو افسران بالہ کے سامنے مسائل بیان کرنے سے روک دیا گیا تھا، عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے لئے اندر نہیں جانے دیا جا رہا تھا، عوام کے ایسے بہت سے مسائل ہے جو کمشنر کوہاٹ ڈویژن کے سامنے رکھنے تھے لیکن عام سائلین کو کھلی کچہری کے اندر جانے پر سخت پابندی لگائی گئی تھی۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشمر اورکزئی طیب عبد اللہ کے اس نا مناسب رویے کی شدید مزمت کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کھلی کچہری میں من پسند افراد کو مدعوں کرنے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ انتظامیہ اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے ایسے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتی ہے۔ عوامی حلقے اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے خلاف نامناسب رویے پر سخت احتجاج ریکاڑ کر چکے ہیں، عوامی حلقوں نے کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی کو تبدیل کر کے یہاں ایسے آفیسر کو تعینات کیا جائے جو قبائل کے مشران اور عوام کے ساتھ بہتر طریقے سے معاملات چلا سکے جس سے عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہوں سکیں گے۔