سوات(مانند نیوز)ڈائریکٹر محکمہ فوڈ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع سوات ہاشم خان نے تحصیل بابوزئی کے مختلف بازاروں میں ہوٹلوں،جنرل سٹوروں، آٹا ڈیلروں سمیت دیگر دکانوں کا اچانک معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش کے فروخت سے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی۔ دورہ کے موقع پر انہوں خصوصاً آٹا کی معیار، نرخنامہ اور وزن کا بھی جائزہ لیا جبکہ جنرل سٹورز میں اشیاء کے معیار اور ایکسپائری کو بھی چیک کیا۔ ہاشم خان نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ سرکاری نرخوں پر عوام کو اشیاء خوردونوش ہر قمیت پر فراہم کرنا ہوگا جبکہ سرکاری نرخنامہ کو بھی آویزاں کرنا ہوگا تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا ان کو ہر قیمت پر سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کے شکایات ہوں تو ہمارے دفتر سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ فوڈ کے جانب سے چھاپوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور سرکاری نرخناموں میں درج شدہ قیمتوں کو ہر حال میں یقینی بنا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے