ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک پاکستان ہمارا ایمان ہے کرپشن ایک سماجی ظلم ہے اور اس کی سزا دنیا میں بھی ہے اور اخرت میں بھی ہے۔ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ کرپشن کی بات ہوتی ہے سفارش بھی کرپشن کے زمرے میں آتی ہے جس سے کسی کا حق سلب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلال بابا ڈیٹوریم ایبٹ اباد میں نیب خیبر پختونخواہ کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ اباد کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمے اور آگاہی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرنیپ خیبر پختونخواہ میاں وقار احمد، ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد خالد اقبال، جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، صدر پریس کلب ایبٹ اباد راجہ ہارون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ جب تک معاشرے کا ہر فرد کرپشن اور سفارش کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا نہ کرے اس وقت تک ملک سے کرپشن اور سفارش کا خاتمہ ناممکن ہے اس لیے ہمارے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا احتساب اور موازنہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے ملک میں کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا گراف اوپر جانے کی وجہ سے آج ہمارے ملکی حالات معاشی اور اقتصادی طور پر خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاتر کے ماحول میں بھی مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور ہر آنے والے شہری کاخندہ پیشانی اور اخلاق سے کام کرنا ہے اور دفاتر کے اوقات کار کی پابندی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہم سب عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ہم عوام کے خادم ہیں۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا کے ڈائریکٹر جنرل میاں وقار نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنا کسی ایک ادارے کے بس میں نہیں ہے معاشرے کو کرپشن فری بنانے کے لئے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ میں جو قوانین بنائے جاتے ہیں ان پر عمل کرنا ہوگا۔کرپشن کو ختم کرنے کے لئے تین طریقے ہیں اس میں قوانین،آگاہی اور اس پر عمل درآمد شامل ہے۔نیب ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ مل کر کرپشن کے ناسور کے خاتمہ کی آگاہی کے لئے کام کر رہاہے۔ سیمینارمیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،ڈسٹرکٹ بار کے صد روقار اورکزئی، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردانہ وزنانہ محکمہ تعلیم کے افسران،ٹی ایم اے،انٹی کرپشن سمیت ہزارہ ڈویژن کے تمام وفاقی، صوبائی اور مقامی سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران،وکلاء،صحافی، طلباء اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افردبھی موجود تھے۔صوبائی ڈاریکٹر نیب میاں وقار کا کہنا تھا کرپشن کے خاتمہ کے لئے 66 مختلف قوانین موجود ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کو کرپشن فری بنانے کی ضرورت ہے۔1947 میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے قانون تو بنایا گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے