ایبٹ آباد (مانند نیوز)کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 70 سے ذاہد مختلف قومی اور بین الاقوامی کمپنیز اور ادارے شریک تھے۔تقریب میں کامسیٹس کے گریجویٹس نے کمپنیز کو نوکریوں اور انٹرن شپ کے لئے انٹر ویوز بھی دیئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر پاک آسڑیا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمد مجاہد تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ،پروفیسرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طلباء وطالبات بھی شریک تھے۔ریکٹر پاک آسڑیا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامسیٹس طلباء وطالبات کیمستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ایک موقع فراہم کیا گیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔آٹھویں سمسٹر کے طلبہ کو تعلیم کے بعد فوری روزگار میسر ہوگا۔جس سے محرومیاں ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات روایتی تعلیم کے ساتھ صنعتی،ٹیکنیکل تعلیم پر بھی توجہ دیں۔ تاکہ ملک میں انڈسٹر ی کو فروغ مل سکے۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معروف شاہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بہترین جامعات میں ہے۔یونیورسٹی میں طلبہ کو معیاری تعلیم کے علاوہ نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کرنے کے لئے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جاب فیئر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔مستقبل میں بھی کامسیٹس کی انتظامیہ اس قسم کے مذید مواقع فراہم کرے گی۔جس سے طلبہ وطالبات کو فائدہ حاصل ہو۔اس موقع پر جاب فیئر میں شریک کمپنیز کے نمائندوں کا کہنا تھا طلبہ کو انٹرن شپ اور روزگار کی فراہمی کے لئے بہترین آئیڈیا ہے۔کمپنیز کو اپنے معیار کے مطابق انتخاب کا موقع ملا ہے۔طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے جس میں طلبہ نے مختلف پراجیکٹس کے آئیڈیا بھی پیش کیا۔اس موقع پر مختلف کمپنیز نے طلبہ سے انٹرویوز کے بعد ان کو نوکری اور انٹرن شپ کا بھی موقع دیا ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر پاک آسڑیا کو ادارہ کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا گیا۔