واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے صحافی نے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں دونوں ممالک کے سربراہان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران امریکی صحافی نے نریندر مودی سے پوچھا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرے گا؟ اس سوال کو سن کر بھارتی وزیراعظم نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد جواب دیا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کی باتوں پر حیران ہوں، ہم جمہوریت ہیں، جمہوریت ہماری روح اور ہمارے خون کا حصہ ہے۔ ہم جمہوریت میں رہتے اور سانس لیتے ہیں اور یہ ہمارے آئین میں ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اگر انسانی اقدار اور انسانی حقوق نہیں ہیں تو جمہوریت نہیں ہے، جب ہم جمہوریت میں رہتے ہیں تو امتیازی سلوک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مذہب، ذات اور عمر سے قطع نظر سب کو سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے