اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا۔کل268پروازوں کے ذریعے سے 61ہزار 467عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا41ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا۔ پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا۔ 268 پروازوں میں سے 249 پروازیں وقت پر یا وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں۔ پورے حج آپریشن میں صرف 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں حج آپریشن میں بروقت روانگی کے اعلی تناسب پر سی ای او پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی،پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔ کراچی سے 83 حج پروازوں کے ذریعے تیرہ ہزار دو سو اڑتالیس حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ اسلام آباد سے اڑتالیس حج پروازوں کے ذریعے سولہ ہزار ایک سو اٹھائیس حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ لاہور سے اڑتیس حج پروازوں کے ذریعے بارہ ہزار چھ سو ننانوے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ ملتان سے دس حج پروازوں کے ذریعے تین ہزار تین سو انہتر حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ فیصل آباد سے اکیس حج پروازوں کے ذریعے تین ہزار چھبیس حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ سیالکوٹ سے تیرہ حج پروازوں کے ذریعے 4552 حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ کوئٹہ سے 43 حج پروازوں کے ذریعے 6128 حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ پشاور سے تین حج پروازوں کے ذریعے 975حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ سکھر سے چھ حج پروازوں کے ذریعے 879 حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔ رحیم یار خان سے تین حج پروازوں کے ذریعے 463حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے