کراچی(مانند نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط لکھا اور استعفے سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کی تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔