شانگلہ(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام کے قافلے پر شانگلہ میں فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔انجینئر امیر مقام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مارتونگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔امیر مقام نے کہا کہ وہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہے تھے، 2014 میں بھی اسی مقام پر مجھ پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔یاد رہے کہ دو سال قبل اگست 2020 میں مالم جبہ میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کی قیام گاہ میں اچانک آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان بھی موجود تھے۔امیر مقام کے بنگلے میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے