اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام پر شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے، وزیراعظم نے امیر مقام سے رابطہ کیا اور امیر مقام کی خیریت دریافت کی اور یک جہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بھی اظہار تشکر کیا وزیراعظم نے انجینئر امیر مقام کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا ان سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نوازشریف کے شیر ہیں، آپ کی عوامی، قومی اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں، وزیراعظم کی امیر مقام سے گفتگو 2014 میں بھی اسی مقام پر امیر مقام پر خود کش حملہ ہوا تھا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے