دبئی(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا وزیراعظم کے مشیر اور (ن)لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی۔ مریم نواز شریف کی امیر مقام پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت۔ مریم نواز کا امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آپ اور دیگر لوگ محفوظ رہے۔ مریم نواز شریف نے امیر مقام سے واقعے کی تمام تفصیلات دریافت کیں۔ مریم نواز شریف کا امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ بہادر شخص ہیں، آپ نے دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہے،امیر مقام اور ان کے ساتھیوں کی بہادری اور عوام کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے ناگزیر تقاضا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پوری قوم اپنی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بہ شانہ ہے،قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو 2018 کی طرح ایک بار پھر دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے۔ جبکہ مریم نواز شریف کی تربت میں خود کش حملے کی بھی شدید مذمت۔ مریم نواز شریف نے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ مریم نواز شریف نے تربت خودکش حملے میں خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر زخمیوں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے