سخاکوٹ(مانند نیوز) صوبائی حکومت خیبرپختونخواکی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین تحصیل کونسل درگئی پیر محمداسلام غازی کے زیر صدارت عیدالاضحی کے دوران صفائی کیلئے خصوصی میٹنگ کونسل ہال درگئی میں منعقد ہوئی جسمیں تحصیل مونسپل آفیسر شارق ریاض، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گونمنٹ درگئی امجد اسلام، ار اے اومہتمیم خان، ٹی اوآئی اعتزازاحمد، ٹی اواراعظم خان، اے ٹی اوار افاق احمد، سنیٹری انسپکٹر محمد حسین سمیت بلدیاتی نمائندوں اور علماء کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین تحصیل کونسل درگئی پیر محمداسلام غازی اور تحصیل مونسپل آفیسر شارق ریاض نے کہا کہ عیدالاضحی کے دورا ن صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ٹی ایم اے درگئی اپنی تمام تر وسائل صفائی کیلئے بروئے کار لائی گی۔علماء کرام عیدالاضحی کے دوران عوام میں صفائی کا جذبہ پیداکرنے اور اگاہی کیلئے مساجد میں اپنے درس وخطابات میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام ذبح شدہ جانوروں کے الا ئیشوں کوٹھکانے لگائے اور گندگی نہ پھیلائیں