سوات(مانند نیوز) تقریب تقسیم انعامات میں ایس پی اپر سوات محمد زمان خان ، ایس ڈی پی او سرکل چارباغ انور خان، ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سید احمد خان، سرکل چارباغ اور سرکل خوازہ خیلہ کے تمام ایس ایچ اوزو چوکیات انچارجان اور سمیت ٹریفک و دیگر پولیس جوانان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی اپر سوات کے دفتر میں منعقد تقریب تقسیم انعامات میں فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سرکل چارباغ اور سرکل خوازہ خیلہ کے پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انعام پانے والے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں موجودہ سزا و جزاء کے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی جبکہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے کے حوصلہ شکنی کیجائیگی۔ مزید انہوں نے وادی سوات کو آمن کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے سیاحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس ہر آنے والے سیاح کو خوش آمدید کہتے ہیں اور سیاحوں کے لئے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ٹوریسٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوان سوات آنے والے سیاحوں کے مدد کے لئے ہر وقت موجود رہتے ہیں ۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ سوات پولیس کے طرف سے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی، سیاح حضرات سوات آئیں اور سوات کے پُر آمن فضا سے لطف اندوز ہو جائیں ۔ ترجمان سوات پولیس