چکدرہ(مانند نیوز)صحافی احسان ساگرکو سنگین نتائج کی دھمکی پر ادینزئی پریس کلب کا اظہار تشویش۔حکومت صحافی کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر احتجاج پرمجبور ہوں گے پریس کلب اراکین کا مطالبہ۔صحافیوں نے صحافی احسان الرحمن ساگر کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔ادینزئی پریس کلب نے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ادینزئی پریس کلب کے صحافیوں نے گزشتہ روزمالاکنڈ پریس کلب کےممبرسینئرصحافی احسان الرحمن ساگر کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹیکٹراینڈ امیگرنٹس مالاکنڈ وسیم جمال نے واٹس اپ مسیجز اور باقاعدہ وائس کے ذریعے دھمکانے کی شدید مذمت اور سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مقامی وبین الاقومی تنظیموں سے مطالبہ کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ادینزئی پریس کلب کے صدر منہاج خان،جنرل سیکرٹری رومان ایوب نے مشترکہ بیان میں صحافی احسان الرحمن کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم احسان الرحمن سمیت کسی صحافی کے خلاف اس طرح کا رویہ کسی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی آفسر یا محکمہ بارے سوال کرنا صحافی کا حق ہے۔اگر پروٹیکٹر اینڈ امیگرنٹس آفیسراپنے ناکامیوں پر تنقید کا جواب اگر دھمکیوں سے دے گی تو اس سے صحافیوں کی آواز دبایانہیں جاسکتا۔منہاج خان اور رومان ایوب نے کہا کہ وسیم جمال صحافی برادری سے معافی مانگیں۔ادینزئی پریس کلب نے صحافی احسان الرحمن ساگر کو دھمکی دینے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس پیر کو (آج)دو بجے پریس کلب میں طلب کرلیاگیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے