پشاور(مانند نیوز)نگران حکومت خیبرپختونخوا نے پیڑول پمپ کی انسپکشن کرنے کے اختیارات کے حوالے سے پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کرنے کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے. اس سلسلے میں نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی کے ساتھ سرحد چیمبر آف کامرس کے سابقہ صدر انور مقصود پرویز کی سربراہی میں پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن چیئرمین عبدالماجد اور دیگر عہدیداران نے جمعہ کے روز ملاقات کی. اس موقع پر وفد نے معاون خصوصی کو پیٹرول پمپ مالکان اور مجوزہ پیمائش کے آلات اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کاروائیوں اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وفد نے معاون خصوصی سے اپیل کی کہ مجوزہ قوانین میں مشاورت سے ترامیم کی جائیں کیونکہ گزشتہ حکومت نے ضلعی انتظامیہ پیڑول پمپ کی انسپکشن کرنے کے اختیارات بغیر تکنیکی اسٹاف کے کرنا اور جرمانے عائد کرنے کا قانون نافذ کیا ہے. وفد نے مزید آگاہ کیا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے برعکس خیبرپختونخوا کے پیٹرول پمپ کی انسپکشن کا طریقہ کار الگ ہے جو ہمارے حقوق کی حق تلفی ہے. نگران معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پیٹرولیم سے وابستہ کاروباری افراد کو آسانیاں دینا ترجیح ہے. تاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے. معاون خصوصی نے موقع پر ہی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران اور ٹیکنیکل سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک جوائنٹ کمیٹی تشکیل دے کر اور مشاورت کیساتھ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے