مردان(مانند نیوز ) نائبر ہوڈ بغدادہ تھری میں ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے زیر اہتمام گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی نائبر ہوڈ کے چئیرمین مفتی عرفان الدین کر رہے ہیں۔ مفتی عرفان الدین نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ورکرز روزانہ کی بنیاد پر علاقے کی صفائی کرنے کے علاوہ نالوں سے کچرا نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کے انتظامات میں بہتری آئی ہے،مفتی عرفان الدین نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم بغدادہ کیسپروائزر ثنا اللہ اور ریاض خان کی نگرانی میں یونین کونسل بغدادہ کی تمام گلیوں، محلوں کی صفائی کیساتھ ہی بند نالیوں کو بھی کھولا جارہا ہے جس سے نکاسی آب کے مسائل حل ہو ئے ہیں،علاقے کے تمام لوگ تعاون کریں، اپنے ارد گرد کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں،کوڑا کسی ایک جگہ ڈیمپ کریں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اہلکار اسے اٹھائیں گے،انہوں نے بغدادہ کے میکنوں سے اپیل ہے کہ علاقے کو صاف رکھنے میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام اپنے گلی محلوں میں نالی اور سڑکوں کی حفاظت کریں اور صفائی کا خیال رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے