سوات(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے دن رات ایک کرکے بحرین کے مقام پر روڈ پر تعمیراتی کام مکمل کرکے ہر قسم ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اب چھوٹی اور بڑی گاڑی باآسانی کے ساتھ جاسکتی ہے۔انہوں نے سیاحوں اور دیگر علاقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ سفر کے دوران کسی بھی قسم کی تکلیف یا شکایت کی صورت میں کسی بھی وقت ضلعی انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔09469240339 عرفان وزیر نے سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کی مشینری،گریڈ ر،ٹریکٹر،ایمبولنس یا دیگر ضروری سامان تیار رکھا ہے اور معاون اور دیگر عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔سیاح بلا خوف و خطر ضلع سوات کے سیاحتی مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے