اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ادارہ قومی بچت اسکیموں نے 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ سرمایہ کاری کرنے والوں کو12.84 فیصد سے20.80 فیصد تک منافع ملے گا،ثروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کھولنے پر منافع کی سالانہ شرح 20.80 فیصد ہوگی۔ دستاویزکے مطابق اسلامک ٹرم اکاؤنٹ میں تین سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی، تین سالہ سرمایہ کاری پرہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا،پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہیں۔ دستاویزکے مطابق ماہانہ بنیاد پرمنافع کی ادائیگی 12.84 فیصد کے حساب سے کی جائے گی، ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت سرمایہ نکالنے کی سہولت ہوگی، اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں ہرماہ 19.50 فیصد تک منافع دیا جائے گا، اکاؤنٹ سے قبل ازوقت رقم نکالنے کی صورت میں ایک فیصد تک چارجزدینا ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے