اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہپاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، 30جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے۔اسلام آباد میںقومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں سود سے پاک اسلام نظام نافذ ہو، اسی حوالے سے وفاقی شریعت کورٹ کا فیصلہ تھا کہ پانچ سال کے اندر ملکی نظام کو اسلامی بنایا جائے اور سود سے پاک کیا جائے گا جس کے خلاف اسٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر نجی بینکوں کی اپیلیں تھیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہفتوں کے دوران ہی ان اپیلوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد گورنر اسٹیٹ کی سربراہی میں ایک ہائی پاور کمیٹی کا قیام کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی4 نئی پروڈکٹس لانچ کررہے ہیں،بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے