اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔ صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے دستخط کے لئے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فنانس بل میں مزید ترامیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال 24-2023 کے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو منظور کر لیا گیا تھا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے