میرپور(مانند نیوز ڈیسک) یونان کشتی حادثے میں اب تک کوٹلی کے لاپتا 166 نوجوانوں کی تصدیق ہوگئی۔ڈی آئی جی میرپور خالد محمود چوہان کا کہنا ہے کہ لاپتا مزید 88 نوجوانوں کے والدین نے رابطہ کیا ہے، 50 دیگر لاپتا نوجوانوں کا ڈیٹا علاقائی سطح پر لوگوں کی مدد سے جمع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونان میں لاپتا نوجوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، لاپتا نوجوانوں میں سے کچھ ابھی یونان کی جیل میں اور کچھ تفتیش کے مراحل میں ہیں۔واضح رہے کہ 14 جون کو غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں ابتدائی طور پر 78 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بعد ازاں 4 مزید لاشیں نکالی گئی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے