دبئی(مانند نیوز ڈیسک) دبئی نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے لیے مفت پبلک پارکنگ اور میٹرو کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈزاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسلامی تہوار کے لیے میٹرو، بس، ٹرام کے اوقات کارمیں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جبکہ دبئی میں پبلک پارکنگ بھی چار دن تک مفت استعمال کی جائے گی۔ منگل سے جمعہ 30 جون تک کثیرسطحی ٹرمینلز کے علاوہ ادا شدہ زونز میں بھی پارکنگ فیس لاگو نہیں ہوگی، فیس کا دوبارہ اطلاق ہفتہ یکم جولائی سے ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری اورنجی دونوں شعبوں کے ملازمین کومنگل سے عید الاضحی کے موقع پرسال کی طویل ترین چھٹی چار دن کی ملے گی جبکہ ہفتہ اتوارکے ویک والے لوگوں کے لئے یہ چھ دن کا وقفہ ہوگا اوروہ پیر 3 جولائی کو دوبارہ کام پر رپورٹ کریں گے۔ دبئی میٹرو سروس 30 جون تک اور 1 جولائی کو صبح 5 بجے سے صبح 1 بجے تک چلے گی، 2 جولائی تک میٹرو کی ٹائمنگ صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ہوگی جبکہ ٹرام 30 جون تک اور یکم جولائی کو صبح 6بجے سے صبح 1 بجے تک چلے گی۔ اسی طرح دبئی بس سروسپیر تا جمعرات صبح 4.30 سے 12.30 بجے تک، جمعہ صبح 5 بجے سے 1 بجے تک اور ہفتہ اتوار صبح 6 بجے سے 1 بجے تک چلے گی۔ اس کے علاوہ آر ٹی اے نے تعطیلات کے دوران میں اپنی تمام خدمات کے کاروباری اوقات میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے،گاڑیوں کی تکنیکی جانچ 30 جون کو دوبارہ شروع ہوگی اور ہال یکم جولائی کودوبارہ کھلیں گے،الکیف کے علاوہ تمام کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز 27 سے 30 جون تک بند رہیں گے،ام رامول، دیرہ، البرشہ اورآر ٹی اے ہیڈ آفس میں اسمارٹ کسٹمر سینٹرز 24/7 معمول کے مطابق کام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے