اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عید الاضحی آج جمعرات کو پوری مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میںامت مسلمہ کی بہتری، ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا۔نماز عید کے اجتماعات تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں، مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر ہوں گے۔علمائے کرام اپنے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔لوگ حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔شہری انتظامیہ نے عید کے دنوں میں آلائشیں اور دوسرا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور نجی ذرائع ابلاغ عیدالاضحی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کریں گے جبکہ اخبارات خصوصی ضمیمے شائع کریں گے جن میں عید الاضحی اور سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالی جائے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے