مالاکنڈ(مانند نیوز ڈیسک) تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے بگردرہ خار میں آدھی رات کو گھر کے اندر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ سے 9 افراد قتل ہو گئے۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق ملزمان نے رات دو بجے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو خون میں نہلا دیا۔ قتل ہونے والوں میں گھر کے مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔9 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہو کر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سوات سے ہے، جس نے گھریلو تنازعے پر قتل کی واردات کی۔ اس کی بیوی کچھ روز سے ناراض ہوکر باپ کے گھر بیٹھی تھی۔جاں بحق افراد میں حسن شاہ، حضرت علی، حضرت بلال،ضحران،زحران، رابعہ، رقیہ بی بی، حبیب الحرام زوجہ حسن شاہ شامل ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے