دبئی(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیملی کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایمریٹس ہل دبئی میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عزیز واقارب اور کارکنوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان سمیت خلیجی ممالک میں بدھ کو عید الاضحی منائی گئی