ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحی بدھ کو مذہبی عقیدت احترام سے منائی گئی، اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام نے قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لئے۔سعودی عرب میں موجود لاکھوں حجاج کرام نے رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاری اور نماز عید سے قبل مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی۔سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان، ترکی، انڈونیشیا اور دیگرممالک کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر رہے ہیں۔عیدالاضحی کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کیلئے شہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا ہے۔دوسری جانب برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں بھی بعض کمیونٹیز بدھ اور بعض جمعرات کو عیدالاضحی منائیں گی۔پیرس و گردو نواح کے شہروں میں پاکستانی مساجد، مسجد قبا، مسجد پیریفیت، ادارہ منہاج القرآن، امام بارگاہوں اور دیگر مساجد و بڑے پارکس میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے نمازِ عید ادا کی۔نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پیرس کی تاریخی جامع مسجد پیرس میں ہوا جہاں مقامی فرانسیسی، عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک کے مسلمانوں نے عید الا ضحی کی نماز ادا کی۔اس کے علاوہ فرانس بھر میں ایک ہزار سے زائد دیگر مقامات پر بھی نماز عید ادا کی گئی۔نماز کے بعد مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے متعلقہ قربان گاہوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے، جہاں وہ طے شدہ وقت کے مطابق قربانی کی سنت ادا کریں گے۔دوسری جانب فرانس کے علاوہ عیدالاضحی کے موقع پر سویڈن میں بھی سیکڑوں مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی،کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت چند ممالک میں عید الاضحی آج جمعرات کو منائی جائے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے