اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے۔وزیراعظم سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا۔
وفاقی وزرا اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔قوم اور تمام عالمِ اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کے گوشت کے علاوہ بھی محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ احساس ہے پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے