سدہ کرم (مانند نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کے ہمراہ عید کا دن ضلع کرم کے پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ گزارا ۔ نماز عید بھی انہوں وہاں ہی آدا کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھے۔ جمعرات کی صبح پاکستان اور افغانستان کی سرحد ی مقام پاڑہچنار پہنچے جہاں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف نے عید کی نماز فوج کے آفسروں اور جوانوں کے ساتھ آدا کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم نے فوج کے اعلی جذبے، عسکری تیاری اور اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ جوانوں اور آفسران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ آج میں عید کا دن آپ کے ساتھ گزار رہا ہوں تاکہ مادر وطن کی سرحدوں کی جرات و بہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے آفسروں اور جوانوں کی کاوشوں اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کرسکوں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آفواجِ پاکستان کے آفسران اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید سمیت خوشیوں کے تہوار ہوں یا کوئی غم کا موقع ہو، آفسران اور جوان انفرادی اور اجتماعی طور پر وطن کی حفاظت کے فرض کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج میں آرمی، ائیر فورس اور بحریہ کے آفسروں اور جوانوں کی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آہنی عزم کے ساتھ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کا مقدس فریضہ نبھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم خاص

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے