پبی (مانند نیوز )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں ضلع نو شہرہ کے لوگوں نے مذمت کرتے ہیں، قرآن مجید کی حرمت پر جان بھی قربان ہے، اسلام امن کا درس دیتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ سرکاری سطح گستاخی کا جواب دیں، اور سویڈن کے ہر قسم کی سفارتی تعلقات ختم کرکے اسلامی ملک ہونے کا ثبوت دیں عوام نے کہا کہ سویڈن پولیس کی سرپرستی میں قرآن پاک کو نظرِ آتش کرنا انتہائی دل خراش عمل ہے جو آزادیِ اظہارِ رائے کی آڑ میں اسلام دشمن عمل ہے جس سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر اور تعلقات کو منقطع کرے اور سرکاری سطح پر بھی کی گئی گستاخی کا جواب بھی سرکاری سطح پر دیا جائے اور سویڈیش مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے