سخاکوٹ(مانند نیوز) سویڈ ن میں قران مجید کی بیحرمتی ناقابل براشت ہے سویڈن واقعہ سے پورے دنیاکے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے اس واقعہ سے امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔ہم ایسے گھاونے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار سخاکوٹ کے چیئرمین کونسلر اتحاد کے صدر علی رحمان، جنرل سیکرٹری حاجی سعیداللہ، پریس سیکرٹری ساجد حسین مشوانی اور فنانس سیکرٹری قاری سجاد علی حقانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔انہوں نے کہا قران مجید کی بے حرمتی امت مسلمہ کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے واقعات کامقصدمسلمانوں میں اشتعال پیداکرنا ہے۔ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنامغرب کے بیمار سوچ کی عکاسی ہے قران مجید کی بیحرمتی کا واقعہ انتہائی دلخراش ناقابل مذمت اور شرمناک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اسلامی ملک ہونے ثبوت دے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے