سخاکوٹ(مانند نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ درگئی امجد اسلام کے خصوصی ہدایت پرتحصیل درگئی کے تمام ویلج کونسلزمیں متعلقہ چیئرمین وسیکرٹریوں کے زیر نگرانی عیدالاضحی پرمیں قربانی کے جانوروں کے الائشوں،فضلہ جات وغیرہ کو ٹھکانے لگاکر صفائی کی خصوصی مہم چلائی گئی ا ن گندگیوں سے مختلف بیماریاں اور بدبو پھیلنے خدشہ تھا۔تحصیل درگئی کے عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ درگئی امجد اسلام اور اپنے ویلج چیئرمینوں وسیکریزصاحبان کے خدمات کو سراہا اور عید الاضحی کے دن ذبح شدہ جانوروں کے الائش، گوبر اوردیگر گندگیوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور کامیاب صفائی مہم پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔