پبی (مانند نیوز )میرہ جلوزئی میں عید سے 02 دن قبل عورت کی ملنے والی لاوارث لاش کا معمہ حل۔شوہر قاتل نکلا۔ملزم گرفتار تفصیلات27-06-2023 کو اوچ نہر خوڑ PHA ٹاون میرہ جلوزئی میں ایک عورت کی لاوارث لاش ملی تھی۔جس کی شناخت عورت کے بھائی نثار احمد ساکن خیبر ایجنسی نے کپڑوں سے کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ میری بہن کو اْس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی۔ایوب خان ایس ایچ او جلوزئی نے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم یونس ولد عبدالرحمن ساکن اورکزئی ایجنسی کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزم نے بیوی کوشک کی بنیاد پر قتل کرکے ہتھ گاڑی میں اْسے میرہ جلوزئی تک پہنچایا اور پھینک دیا۔نشاندہی پر ہتھ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے